بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بیرونی طاقتیں پاکستان میں آگ لگا کر اسے بھڑکانے میں مصروف ہیں، سینئر سیاسی رہنما کا انکشاف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء سلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ بیرونی طاقتیں یہاں آگ لگاکر اسے بھڑکانے میں مصروف ہیں ان کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیاجا سکتا ہے، اخوت ،بھائی چار ے ،رواداری اور اتحاد واتفاق ماہ ربیع الاول کا اہم پیغام ہے ، حضور نبی آخرالزمانﷺ جو نظام لیکر آئے اسکے عملی نفاذ تک وطن عزیز بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے،پوری قوم آج کے دن اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ملک کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنانے کا عہد کرے،

امت مسلمہ خصوصا پا کستان کے مسائل کا حل پیغمبر انقلاب ؐ کی تعلیمات میں مضمر ہے ، آج کے دن ہمیں رحمت دوعالم ؐکی تعلیمات پر عمل کر نے کا عہد کر نا ہو گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی رہنماؤں اوروفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اخوت ،بھائی چارے ،رواداری اور اتحاد واتفاق ماہ ربیع لاول اہم پیغام ہے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کو اس کے مقصد تخلیق سے روشناس کرایا ۔انہوں نے کہا کہ اسواۂ حسنہ اختیار کر کے ہم اقوام عالم میں بلند مقام حا صل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے آخری نبی کریمؐ کے طریقوں کو چھوڑ نے کی وجہ سے ہر طرف مسئلے ہی مسئلے ہیںیہ مسائل اللہ کے آخری رسول ؐ کے طریقوں پر عمل کر نے سے ہی حل ہوں گے جب سے ہم نے آپؐ کے راستوں کو چھوڑا ہے تب سے نئے سے نیا مسئلہ جنم لے رہا ہے اور پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ آپ ؐ جامع صفات کے مالک تھے ساری دنیا مل کر بھی حضور اکرم ؐ کے کسی ایک وصف کا بھی مکمل احاطہ نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐ کے عادلانہ نظام کو معاشرے میں عملا اختیار کر کے غیر مسلم اقوام ترقی کر رہی ہیں جبکہ مسلمان آپ ؐ کی سنتوں کو ترک کر کے دنیا میں پسماندگی اور کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان آج بھی پوری طرح کامل پیغمبرانہ طریق زندگی

اور طریق دعوت اختیار کر لیں تو انھیں اقوام عالم میں پھر شان وشوکت حاصل ہو سکتی ہے ۔دریں اثناء مولانا فضل الرحمن نے مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی،مولانا فضل علی حقانی ،مولانا محمد یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز نازک حالات سے گزر رہا ہے اس نازک گھڑی میں ہر محب وطن کو میدان میں اتر ناہو گا اور ملک میں انتشار پیدا کر نے والوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے گہری سازشیں ہورہی ہیں ان پرنظر رکھنی ہو گی انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حا لات میں اتحاد امت کی سب سے زیا دہ ضرورت ہے اتحاد امت کے حوالے سے اہم کردار تمام مسالک کو ادا کر نا ہو ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں یہاں آگ لگاکر اسے بھڑکانے میں مصروف ہیں ان کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیاجا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…