پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا کوئی شریعت نہیں، مولانا فضل الرحمان نے فیض آباد دھرنے بارے اہم اعلان کر دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اسلام میں دہشت گردی اور بے گناہ خون بہانے کا کوئی تصور نہیں ٗمعاشرے کو جنگ میں دھکیلنا بھی کوئی شریعت نہیں ٗ فیض آباد دھرنے میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا ٗفاٹا کی

ملکیت پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگوں کو گالیاں دینا، دہشت گردی پھیلانا اور بے گناہ خون بہانا شرعی تعلیمات میں شامل نہیں۔ معاشرے کو جنگ میں دھکیلنا بھی شریعت کے خلاف ہے ہم لوگ ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں انسانیت محفوظ رہے۔ فیض آباد دھرنے میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ایک خاص سازش کے تحت فورسز اور عوام کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام صوبوں کو اختیارات مل چکے ہیں لیکن عملی اقدامات ابھی بھی باقی ہیں، جس طرح خیبرپختون خوا، سندھ اور بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے مقامی لوگوں کا حق ہے، اسی طرح فاٹا کے عوام وہاں کے وسائل کے مالک ہیں، ہم فاٹا کی ملکیت پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان کی پوری زندگی کرپشن کرپشن کا سنتے ہوئے گزر گئی لیکن کرپشن کا نعرہ لگانے والے کھل کر سامنے نہیں آتے آج تک کرپٹ افراد اپنے انجام تک پہنچتے نہیں دیکھے، ہماری معیشت غلام بن چکی ہے ہم سود اور حرام کی معیشت نہیں بلکہ حلال معیشت کی بات کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…