اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی، تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، حکومت کی طرف سے فیض آباد میں آپریشن شروع کیے جانے کے بعد پورے ملک میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں، پورے ملک میں مظاہرے شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں چینلز کی نشریات بند کر دیے جانے کے علاوہ سوشل میڈیا بھی بند کر دیا گیا ہے
لیکن اب صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے موبائل سروس بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور سروس بند کرنے کے لیے وزیراعظم کو سمری ارسال کر دی گئی ہے، موبائل فون بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کے حکم کے بعد ہی کیا جائے گا دوسری طرف پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم دیا تو سروس بند کر دی جائے گی، ملک میں سوشل میڈیا پر موجود ویب سائٹ حالات بہتر ہونے تک بند رہیں گی۔