لاہور ( این این آئی) مذہبی جماعت کی طرف سے پرتشدد مظاہروں کے باعث ارکان اسمبلی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مذہبی جماعت کے مظاہروں سے صورتحال کشیدہ ہونے سے ارکان اسمبلی کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کا بھی خصوصی انتظام کریں ۔