اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

فیض آباد دھرنا،حافظ محمد سعید نے بھی حکومت کو مزید انتشار سے بچنے کیلئے اہم تجویز دیدی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کیخلاف آپریشن اورمختلف شہروں و علاقوں میں تشدد بڑھنے کے واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ پرامن طور پر حل کرے،تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے اور موجودہ حالات میں ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت دھرنے کے شرکاء کے جائز مطالبات تسلیم کرے،

راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائے اورختم نبوت کے حوالہ سے قانون میں ترمیم کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کرے تو دھرنوں جیسے مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے۔ حکومت کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیاد جزو اور انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ اس معاملہ پرتشددکی صورتحال پیدا ہونے سے ملک میں انتشار کی فضا پیدا ہو گی اوراسلام دشمن قوتوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ و یورپ کی شروع سے یہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان میں ختم نبوت کے مسئلہ کو بگاڑا جائے اور آئین میں ختم نبوت کو جو تحفظ حاصل ہے اسے ختم کردیا جائے۔ اس کیلئے کئی غیر ملکی این جی اوز کروڑوں روپے کے بجٹ خرچ کر رہی ہیں اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں مسلمانوں کی صفوں میں قادیانیوں کو داخل کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت قانون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر لائے اور وفاقی وزیر قانون سمیت جو کوئی بھی اس معاملہ میں ملوث ہے‘ ان سب کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سخت سزا دینی چاہیے۔ اس معاملہ کو تشدد کی طرف لیجانا کسی طور درست نہیں ہے۔ معاملات کو باہم مذاکرات اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…