ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے خفیہ ملاقات میں کیا طے پایاتھا اورپیپلزپارٹی نے ڈاکٹر عاصم کو کیوں نکالا؟ خبر رساں ادارے کے حیرت انگیزانکشافات

24  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ملاقات کا اصل ایجنڈا اب تک صیغہ راز میں ہے، تاہم سیاسی حلقوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کی متحدہ پاکستان میں شمولیت کا امکان ہے۔ متحدہ پاکستان کے بعض ذرائع عندیہ ظاہر کر رہے ہیں کہ

ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکٹر عاصم کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی، جس کے بعد پی پی پی کی قیادت نے ڈاکٹر عاصم کو پارٹی سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر عاصم کے قریبی ذرائع نے بھی وضاحت کی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں ان کی شمولیت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، تاہم حتمی منظر نامہ ابھی واضح نہیں ہے ، ایم کیو ایم پاکستان بھی ابھی اس معاملے کو راز میں رکھنا چاہتی ہے ۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں بقا کی جنگ کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم پاکستان اپنے ہمدردوں کو سرپرائز دے گی، یہ سرپرائز کراچی کی بعض اہم شخصیات کی متحدہ پاکستان میں شمولیت کی صورت میں ہوسکتا ہے ۔ دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کراچی کے شہریوں کو حیران کن خبریں ملیں گی۔علاوہ ازیں آئندہ2 ماہ کے دوران کراچی کے بلدیاتی مسائل بھی تیزی سے حل ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ ایم کیو ایم پاکستان نے میئر کراچی وسیم اختر کو بھی قدم جمائے رکھنے کا گرین سگنل دیتے ہوئے انہیں تلقین کی ہے کہ وہ پارٹی کی طرف سے کسی خدشے کا شکار نہ ہوں، کیوں کہ پارٹی چاہتی ہے کہ انہیں میئر کے عہدے پر فائز رکھتے ہوئے کراچی کی صورت بہتر بنائی جائے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…