منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عوام کے لیے خوشخبری ، حکومت نے ہزاروں بھرتیوں کا اعلان کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے مزید 17ہزار3سواکتالیس اساتذہ میرٹ پر بھرتی کرے گی ۔ ان نئے اساتذہ میں تقریباً5000 خواتین اساتذہ بھرتی کی جائیگی جبکہ تمام نئے سکولوں میں پرائمری لیول پرخواتین اساتذہ بھرتی ہونگی جوکہ حکومت کی طرف سے تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک انقلابی قدم ہوگا ۔ وہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور

میں محکمہ تعلیم کے جائزہ میٹنگ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ تعلیم محمد فخر عالم ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تعلیم سہیل خان اور ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد رفیق خٹک کے علاوہ دوسرے افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر کو بتا یا گیا کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی شدہ اساتذہ اور آئی ٹی اساتذہ کی مستقلی کا عمل نزدیک ہے اور بہت جلد کابینہ سے منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔ اس کے علاوہ سکولوں میں باقی ماندہ سہولیات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔ جبکہ دوسرے مرحلے کے کام کو بھی بہت جلد مکمل کرلیا جائیگا ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے حکام کو ہدایات جاری کی کہ گرلز کیڈٹ کالج کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ جبکہ دسمبر کے آخر تک گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح کیا جائیگا۔ اسکے علاوہ صوبائی وزیر کو ایکول فاطمہ الفہری کالج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ ان کو بتایا گیا کہ 15دسمبر تک ہاسٹل اور دوسرے تعمیراتی کام مکمل کئے جائیں گے اور نئے آنے والے سیشن میں طالب علموں کو داخلہ دیا جائیگا ۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ حکومت خواتین طالب علموں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ گرلز کیڈٹ کالج مردان اور ایکول فاطمہ الفہری کالج کی تعمیر کے بعد مقامی لڑکیوں کے ساتھ ساتھ غیر مقامی لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل ختم ہوجائیں گے اور ن کو تعلیم کے بہترین سہولیات ملیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سکولوں میں تعلیم کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سہولیات بھی طالب علموں کو دی جائے اور متعلقہ اہلکاروں کو ہدایات جاری کی کو سکولوں میں کھیل کے میدان بنانے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس کے علاوہ پچھلے میٹنگ کے حوالے سے تعلیمی بورڈز کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ ہوا کہ پشاور تعلیمی بورڈ کے سپورٹس کمپلیکس بلڈنگ کے ڈیزائن کو آئندہ جائزہ میٹنگ میں پیش کیا جائیگا ۔ محمد عاطف خان کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکولوں کی سٹینڈرڈ ائزیشن کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تقریباً 100سے زیادہ سکولوں کی سٹینڈرڈائزیشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے اور بقایا پر بھی کام شروع ہے ۔ ان سٹینڈرڈائزڈ سکولوں میں طالب علموں کو بہترین بنیادی سہولیات دی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…