پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

شہید میجر اسحاق کی اہلیہ کیساتھ تصویر وائرل،جس نے دیکھا بھی آنسوؤں کو روک نہ پایا،پوری پاکستانی قوم کو ہلا کر رکھ دیا‎

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)ڈیرہ اسماعیل خان میں وطن عزیزپر قربان ہوجانے والے شہید میجر اسحاق کی اہلیہ کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل جس کو دیکھ کرپوری پاکستانی قوم غمزدہ ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر اسحاق کی شہادت کے بعد جب ان کا جسد خاکی ان کے گھر لایا گیا تو اس موقع پر ان کی اہلیہ کی اپنے شوہر کی میت کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور انکے اہلخانہ

کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے‘ سرچ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا‘ 28سالہ میجر اسحاق شہید کا تعلق خوشاب سے تھا‘ شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کی کارروائی   کے دوران میجر اسحاق شہید ہوگئے۔ 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا شہید میجر اسحاق کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بچہ شامل ہے۔ میجر اسحاق شہید کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اوردیگر اعلیٰ عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…