اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

ان ان شہروں میں موسلادھار بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کردی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ٗمظفرآباد 19، راوالاکوٹ09 گڑھی دوپٹہ 08، کوٹلی 02، خیبرپختونخوا کے علاقوں بالاکوٹ 06، مالم جبہ 05، بنوں 03، کاکول، کالام، لوئر دیر01، پنجاب کے اضلاع گجرات 03، گوجرانوالہ، مری، سیالکوٹ ائیرپورٹ 01، گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ہفتہ کو روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت ٗ قلات منفی 05، کوئٹہ منفی 02، سکردو ، مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…