جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

تربت 15 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد کاعبرتناک انجام ،آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت میں ایف سی کے خفیہ آپریشن کے دوران حال ہی میں 15 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد مارا گیا۔دو روز قبل بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، یہ تمام افراد مزدور پیشہ تھے اور ان کا تعلق پنجاب سے تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت کے گاؤں عبدالرحمان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق محاصرے کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی،

تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد یونس توکلی مارا گیا۔تربت میں فائرنگ سے جاں بحق 15 افراد کی میتیں پنجاب روانہ آئی ایس پر آر نے بتایا کہ ایف سی کا دہشت گردوں سے مقابلہ اْس مقام پر ہوا جہاں سے گزشتہ روز 15افراد کی لاشیں ملی تھیں، یہ علاقہ بلیدہ کے 20 کلومیٹر مغرب اور25 کلومیٹرشمال میں واقع ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد یونس توکلی بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 8 بڑے کمانڈرز میں سے ایک تھا اور دو روز قبل تربت میں مارے گئے 15 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…