جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خادم اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی بصیرت و بصارت نے سبھی کو حیران کردیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )کلمہ چوک کے قریب145 مرلہ جگہ پرتعمیر کیا گیا خوبصورت پارک وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اُس بصارت اور بصیرت کی ایک اور مثال ہے،جس کے چرچے ہرسوں ہیں۔شہبازشریف کی خوبی ہے کہ ہرمعاملات کو دوراندیشی اور باریک بینی سے سرانجام دیتے ہیں ۔بیرونی دوروں پر ہوں یا اندرونی، گردونواح پر کڑی نظر رکھنا انہیں کا خاصہ ہے،میٹرو بس، اورنج لائن، جدید ترین شاہراہیں،پُل،جدید ترین طبی سہولیات،آئی ٹی لیب،ایمبولنس بائیکس،ڈولفن فورس، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت ایسی بے شمار مثالیں ہیں

جو وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرونی دوروں میں گردونواح کے باریک بینی سے جائزہ لینے اور پسندیدگی پر عوامی فلاح کیلئے اپنے صوبے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اپنائیں گئیں۔ اندورنی دوروں پر بھی کوتاہیوں پرذمہ داران کی سرزنش اور اچھے کاموں پر سراہنے پر سبھی ان کے مداح نظر آتے ہیں۔ لاہورکلمہ چوک کے قریب145 مرلہ جگہ تعمیر کیا گیا دلکش پارک بھی کچھ ایسا ہی دلچسپ معاملہ ہے ، تفصیلات کے مطابق 2011میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا گزر کلمہ چوک کے قریب سے ہوا تو ایک مخصوص احاطے کی دیوار پرنظر پڑی۔اتنی پرائم جگہ پر ایک بڑے پلاٹ پر یوں دیوار ہونے سے آپکو ورطۂ حیرت ہوئی اور آپ نے فوراًً اس جگہ کی انکوائری حکم دیا ۔پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جگہ بغیرکسی تنازعہ کے پرائیویٹ پراپرٹی بتائی گئی جسے ناقابل تسلیم قرار دیتے ہوئے ازسرنو سخت تحقیقات کی گئی تو آشکار ہوا کہ یہ مذکورہ جگہ LDAکی پراپرٹی ہے جبکہ اس پر کسی مافیا کا قبضہ ہے ۔آپ نے اداروں کو اس پر ایکشن لینے کا حکم دیا اور اس کیس کے حوالے سے مکمل چھان بین اور فوری قانونی چارہ جوئی کی راہ احتیار کی گئی ،اِس دوران روایتی عدالتی کاروائیوں کے پیش نظر کیس التواء کا شکار بھی رہا،مگر کیس کی مکمل پیروی جاری رکھی گئی ،آخر کارکئی سالوں کی قانونی جدوجہد رنگ لے آئی اور کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق 14,8000000 روپے مالیت کی اس اراضی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ اس اراضی سے ملحقہ اراضی کا کیس بھی عدالت میں ہے اوردو فریقین میں سے فیصلہ آ جانے کے بعد

جو بھی اس پلاٹ کا حقدار ہوا وہ حکومت کی طرف سے23,60,00000 روپے کی رقم کا حقدار ٹھہرایا جائے گا اس سے ملحقہ زمین کا ایک اور ٹکرا 19,60,0000روپے میں حکومت پنجاب نے حالیہ سال خر ید لیا ہے تو ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ اس 14مرلہ اراضی میں سے 96مرلہ اراضی حکومت پنجاب کی بدولت کیسز کی مکمل پیروی کرتے اور قوانین کی مکمل پاسداری کے بعد بازیاب کروائی گئی ہے وزیر اعلیٰ کے کہے جانے پر ہونی والی تحقیقات بالا آخر رنگ لائی ہیں اور جس نے ایک خوبصورت پارک کی شکل اختیار کی ہے جو اب

لوگوں کی توجہ اور خوبصورتی کی علامت ہے۔اِسی پس منظر میں ایسا ہی ایک اور واقعہ 2012میں پیش آیاجب خادم اعلیٰ فیروز پورروڈ پر ہی پرائم لوکیشن پر متنازعہ ایریا کا نوٹس لیا اور اس کیس پر بھی قانونی چارہ جوئی کی راہ اختیار کی گئی اور بالا آخر اراضی کو بازیاب کر والیا گیاجسکو اب ایک سائنس لائبریری کا درجہ بھی دیا جا رہا ہے ،کروڑوں روپے مالیت کی زمین بازیاب کرانے کا سہرا حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے سر بھی جاتا ہے جس نے تمام قانونی معاملات میں مکمل معاونت کی اور ان کیسز کو اپنے منطقی انجام تک

پہنچا کر قانون کی بالادستی کی ایک اور مثال قائم کر دی ۔‎

 

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…