لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم حکام نے جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، ’’کینا بس ‘‘ نامی منشیات ہالینڈ سے لاہور کے لئے بک کرائی گئی تھی۔ کسٹم حکام کے مطابق ہالینڈ سے ڈرائی فروٹ کی آڑ میں بھجوائے گئے پانچ پیکٹ چیک کئے
گئے تو ان میں سے 290گرا م ’’ کینابس ‘‘ نامی منشیات برآمد ہو گی۔ کسٹم حکام کے مطابق یہ منشیات کوکین کی طرح کا نشہ ہے اور پکڑ ی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں میں ہے۔ منشیات قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔