جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ اور اسموگ کا خاتمہ ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے (آج ) جمعرات کو بھی راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے (آج ) جمعرات کو بھی ملک کے مختلف حصوں

میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی جبکہ جمعہ سے موسم صاف ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ 12گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن)، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند رہے گی۔ آئندہ 24گھنٹوں کا موسم کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن )، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند رہے گی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ ڈویژن،بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں( لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن ) میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھندکا امکان۔ گزشتہ روز پنجاب،خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا : چراٹ 70، پشاور( ائیرپورٹ 64،سٹی 61)، ، بنوں 40، لوئیر دیر 30، کوہاٹ 24، مالالم جبہ 22، دیر 21، رسالپور20، کاکول 17،

سیدو شریف 16، میر کھانی 10، پارہ چنار 06، چترال،دروش 02، کالام، بالاکوٹ 01، پنجاب: مری 24، کامرہ 16، اسلام آباد(سیدپور12،زیرو پوائنٹ08، گولڑہ 10، بوکڑہ06)، راولپنڈی(چکلالہ08،شمس آباد08)، چکوال،اوکاڑہ 06، میاانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ03، منگلا، منڈی بہاوالدین، نورپورتھل، جہلم، قصور، ڈی جی خان، سیالکوٹ(کینٹ)، سرگودھا سٹی 02، جوہر آباد 01، کشمیر : راولاکوٹ 12، کوٹلی 10، مظفرآباد 05، گڑھی دوپٹہ 02، میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت،قلات منفی 02 ، سکردو منفی 01 اور کوئٹہ 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…