اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں گزشتہ 11ماہ کے دوران خودکش حملے ، بم دھماکوں ،لینڈ سلائیڈنگ،ٹریفک حادثات سمیت دیگر حادثات کی رپورٹ اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شائع کردی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی )دنیا بھر میں گزشتہ 11ماہ کے دوران خودکش حملے ، بم دھماکوں ،لینڈ سلائیڈنگ،ٹریفک حادثات سمیت دیگر حادثات کی رپورٹ اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شائع کردی ،11ماہ کے دوران خودکش حملے اور دھماکوں میں 1238افراد ہلاک

جبکہ 15سو زخمی ہوئے ،سات ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے ، تین ہزار سے زائد زخمی، سینکڑوں گرفتاریوں کے بعد مختلف ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں جبکہ زلزلہ سے 5سو افراد کی ہلاکتیں ہوئی، سینکڑوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، 8ہزار سے زائد زخمی ہیں ، مٹی اور برفانی پہاڑی تودے گرنے سے 899افراد اپنی جان سے گئے 308افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 4سو افراد جان کی بازی ہار گئے ، 769زخمی ہوئے ، چھت اور پل گرنے سے 290افراد ہلا ک ہوئے ، 1سو سے زائد زخمی جبکہ شام ، ترکی سمیت دیگر ممالک میں 7ہزار سے زائد داعش سمیت دیگر دہشتگرد ہلاک ہوئے 9سو سے زائد زخمی ہوئے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ11ماہ میں پاکستان ، شام ، افغانستان ، ایران ، عراق،امریکہ ،لندن اور دیگر ممالک کے مختلف ٹریفک حادثات سمیت پاکستان میں خود کش حملوں ،بم دھماکوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں مختلف ممالکوں سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں 1238افراد ہلاک ہوئے ،جبکہ15سو سے زائد زخمی،کروڑوں روپے کی املاک کو بھی نقصان پہنچا،جبکہ سینکڑوں دہشتگردوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں بند کرکے اُن پر انسداد ِ دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں جبکہ داعش اور دیگر دہشتگردوں کی ہلاکتیں 7ہزار سے زائد ہوئی ہیں جن میں 3ہزا ر زخمی اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں ، ایران اور عراق میں حالیہ زلزلے

میں 5سو سے زائد افراد ہلا ک ہوئے جبکہ 8ہزار سے زائد زخمی بتائے جاتے ہیں ، سینکڑوں خاندان اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ،متحدہ پلازے زمین دوز ہوگئے اور اربوں روپے کی املاک کا نقصان بھی سامنے آیا ہے اِسی طرح مختلف مقامات میں مٹی اور برفانی کے تودے گرنے کے باعث دنیا بھر سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں یہ واقعات رونما ہوئے ہیں

جن میں 899افراد ہلاک ہوئے جبکہ 308افراد زخمی ہوئے ہیں ، ٹریفک حادثات میں جو پاکستان اور آزادکشمیر سمیت لندن ،بھارت میں پیش آئے 4سو افراد ہلاک جبکہ769افراد زخمی ہوئے جبکہ چھت اور پل گرنے سے 290افراد کی ہلاکتیں ، ایک سو سے زائد زخمی ہوئے جن میں بھارت اور آزادکشمیر شامل ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان سمیت دیگر یورپی ممالک میں جن میں ترکی ، شام ، عراق ، افغانستان شامل ہیں 7ہزار سے زائد دہشتگرد اور داعش کے اہلکار ہلاک ہوئے 9سو سے زائد زخمی ہوئے

جن کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں قید کررکھا ہے وہاں اُن کے خلاف انسداد ِ دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سال 2017ء؁ ٹریفک حادثات، قدرتی آفات سمیت دہشتگردی کے اعتبار سے خطرناک ترین سال ثابت ہوگا جبکہ مزید ایک ماہ جو کہ 2017ء؁ کا آخری مہینہ ہوگا، انسانی جانوں کیلئے خطرناک سال ثابت ہوسکتا ہے جو کہ تشویشنا ک ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…