اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے خواجہ آصف، خرم دستگیر اور احسن اقبال کو چھوڑ کر شاہد خاقان کو وزیراعظم بنایا کیونکہ وہ ان کی خفیہ صلاحیتوں سےمتاثر تھے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایک بندے سے پارٹنر شپ ہے جو کراچی میں پرائیویٹ ایل این جی فلنگ سٹیشن بنانے جا رہا ہے جس میں سے ایک سے زائد فلنگ سٹیشن شاہد خاقان نے لے لئے ہیں جہاں سے ایک مہینے میں چھ کروڑ روپیہ بچ رہا ہے، معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف نے ان کی خفیہ صلاحیتوں کی وجہ سے خواجہ آصف، خرم دستگیر اور احسن اقبال پر فوقیت دی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی کراچی میں ایک بندے کے ساتھ پارٹنر شپ ہے اور یہ بندہ کراچی میں ایل این جی کے پرائیویٹ فلنگ سٹیشن لگانے جا رہا ہے اور ان فلنگ سٹیشن میں سے ایک سے زائد فلنگ سٹیشن شاہد خاقان عباسی نے لے لئے ہیں جہاں سے ماہانہ چھ کروڑ روپے بچ رہا ہے۔