جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں بارشوں کا آغاز،سلسلہ کب تک جاری رہے گا،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی ہے، بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بتدریج ختم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی

بارش ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سکھر لاڑکانہ، کوئٹہ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں ژوب کے مقام پر 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ سبی 11، بارکھان، قلات 07، کوئٹہ 04، لسبیلہ، دالبندین 01، پنجاب میں لیہ کے مقام پر 16، ڈی جی خان 12، کوٹ ادو 11، خان پور09، شورکوٹ 08، بھکر 07، ملتان 06، بہاولپور 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، جھنگ01، خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان کے مقام پر 13 اور بنوں میں01، سندھ میں جیکب آباد کے مقام پر 06، موہنجوداڑو 04، لاڑکانہ 03، روہڑی اور سکھر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی سموگ بتدریج ختم ہو جائے گی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کالام، قلات اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…