اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے تربیت یافتہ کا پی ٹی آئی کو جمہوریت پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف
کی ضیاء الحق کے ساتھ گولف کھیلنے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء الحق کے تربیت یافتہ کا پاکستان تحریک انصاف کو جمہوریت پر لیکچر دینا قیامت کی نشانی ہے۔