جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی میں غیر ملکی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ ،متعددہلاک و زخمی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں شہر کی صفائی کرنے والی غیر ملکی کمپنی البراک کے ملازمین پر فائرنگ سے 2 ملازمین ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کو تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ٗ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔غیر ملکی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ صادق آباد کے علاقے نشتر مارکیٹ میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد پولیس کو آگاہ کیا گیا تھا تاہم پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملازمین نشترمارکیٹ پر صفائی کا کام کر رہے تھے کہ نامعلوم سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان آصف اور ثاقب موقع پر جاں بحق ہوگئے ٗ کمپنی کا ڈرائیور شکیل ارشاد شدید زخمی ہوگیا۔ایس ایچ اور صادق آباد نے بتایا کہ مقتول ملازمین کو گولیاں گردن پر لگیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے جس میں حملہ آوروں نے مقتولین کی ریکی کرنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ادھر غیر ملکی کمپنی البراک کے ملازمین کا کہنا تھا کہ کمپنی کے ملازمین کی لاشیں ہسپتال میں پڑی رہیں لیکن کمپنی کا کوئی ذمہ دار انہیں دیکھنے ہسپتال نہیں آیا اور یہاں تک کہ کسی نے زخمی ملازم کی عیادت بھی نہیں کی۔ملازمین نے کہا کہ ہمیں نجی کمپنی نے بے یارومددگار چھوڑ دیا، ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…