جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

کپتان کے پے درپے یارکر پیپلزپارٹی کو لے ڈوبے آصف زرداری کو بڑا جھٹکا، ندیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبرنے ہلچل مچا دی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سینٹرل پنجاب کے مستعفی ہونے والے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات،تحریک انصاف میں شامل ہونے والے بھائی وسیم افضل چن بھی ملاقات میں شریک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب

کے اہم رہنما اور سینٹرل پنجاب کےمستعفی ہونے والے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں کچھ دیر بعد تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ان کے بھائی وسیم افضل چن بھی شامل ہو گئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ندیم افضل چن سے نورعالم خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق تحریک انصاف کے وفد کی ندیم افضل چن سے ملاقات تحریک انصاف میں ان کی شمولیت کے حوالے سے تھی، واضح رہے اس سے قبل ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وسیم افضل چن کے گلے میں پارٹی پرچم ڈالا۔اس موقع پر نذر محمد گوندل سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔ وسیم چن سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے بھانجے ہیں جو کہ پہلے ہی پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…