جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کیلئے بڑی خبر ایف بی آر نے اہم اعلان کر دیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیو( ایف بی آر) نے کراچی میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے سروے کی طرز پر تمام بڑے شہروں میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کے بارے میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میںایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی ماڈل کے طور پر کراچی میں سروے کرایا گیا تھا اور اس کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات ہوئے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تمام بڑے شہروں میں جامع سروے کرانے کا

فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سروے رپورٹ میں انکشاف ہواکہ کراچی میں ریئل اسٹیٹ انڈسٹری تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن ملٹی اسٹوری پلازوں میں انتہائی مہنگے داموں لگژری فلیٹس و اپارٹمنٹس بنا کر فروخت کرنے والے ریئل اسٹیٹ کے کنسٹرکٹرز میں سے اکثرٹیکس ڈپارٹمنٹ کے پاس رجسٹرڈ نہیں۔ذرائع کے مطابق اسی طرز پر لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، ملتان، کوئٹہ، گوادرسمیت بڑے شہروں میں سروے کرائے جائیں گے اور فیلڈ فارمیشنز کا پہلے سے موجود ڈیٹا بھی لیا جائیگا، اس کی بنیاد پر باصلاحیت ٹیکس دہندگان کا سراغ لگا کر انہیں نیٹ میں لایا جائیگا اور واجبات جرمانے سمیت وصول کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…