پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

قبل از وقت انتخابات ،شہبازشریف نے اہم اعلان کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نکمے لوگ قبل از وقت انتخابات کا شوشا چھوڑ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کیے۔وزیراعلی پنجاب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے

لاہور میں ملاقات کی جس میں جمہوریت کے استحکام کیلئے مثبت کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ جو لوگ اپنے صوبے میں کچھ نہیں کرسکے وہ قبل از وقت انتخابات کا شوشا چھوڑ رہے ہیں، دشنام طرازیاں کرنے والوں کی اپنے صوبے میں کارکردگی سب کے سامنے ہے، پاکستان کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے باعث جان بوجھ کر نقصان پہنچا یا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے اور توانائی کے منصوبے جنگی بنیادوں پر مکمل کرکے تاریخ رقم کی، پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہے، روادری ،اتحاد اوراتفاق کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے زبانی جمع خرچ کی بجائے منصوبوں کو عملی شکل دی، دعوؤں کی بجائے ہر لمحہ ملک کی بہتری پر صرف کیا، ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا، مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ، ہمارے توانائی کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جن میں وقت اور اربوں روپے بچا کر نئے کلچر کی داغ بیل ڈالی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…