پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ڈار کی چھٹی، شریف خاندان کے دنیا میں پھیلے دولت کے انبار بھی گئے، آرمی چیف کے ایران جانے سےکس سیاسی جماعت کے سربراہ کو تکلیف ہوئی، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2018میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، حکومت جان بوجھ کر حلقہ بندیاں نہیں کر رہی، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ ہیں کہ کوئی ایسا فیصلہ آئے جس سے سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی ٹوٹے،

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے ارکان اسمبلی اسے چھوڑ چکے ہیں۔ اب لیگی حکومت کوئی آئینی ترمیم لانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ 30دسمبر سے پہلے حدیبیہ، ماڈل ٹائون کیس کافیصلہ ہو جائیگا، پاکستان میں اب عدلیہ اور فوج قانون و آئین کے ساتھ کھڑےہیں، حالات بدل چکے ہیں، این آر او کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ساری شریف فیملی کو مائنس ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ یہ جو نظر آتے ہیں وہ ہیں نہیں، ان میں لیڈرانہ صلاحیتیں ہی نہیں ہیں۔ نواز شریف کو ڈر ہے اگر انہیں سزا ہو گئی تو دنیا بھر میں اکٹھی کی ہوئی دولت بھی ہاتھ سے نکل جائے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ کیلئے نام مانگ لئے ہیں۔ وہ قریبی دوستوں کو کہتے ہوئے پائے گئے ہیں کہ ڈار پھنسنے والا ہے، شریف خاندان سیاسی شہید بننے کیلئے ساری حرکتیں کر رہا ہے اور عدلیہ کو برا بھلا کہہ رہا ہے، اچکزئی کو آرمی چیف کے ایران جانے سے بڑی تکلیف ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…