جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

نیٹو سیکر ٹری جنرل کی تنقید مسترد،پاکستان نے افغان مسئلے کا واحد حل بتادیا،دوٹوک اعلان

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان نے نیٹو سیکرٹری جنرل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو سیکر ٹری جنرل کے بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ، بیان انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں مددگار ثابت نہیں ہو گا‘بھارت کی جانب سے گجرات میں جنگی ہوائی اڈے کی تعمیر کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا حصہ ہے،پاکستانی سفار کا ر نئیر اقبال رانا شہادت کی پرزور مزمت ‘سنگین جرم میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں،

افغان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنائے ‘افغانستان میں کئی غیر ریاستی عناصر فعال ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کے مقابلے کیلئے انسانی و مالی قربانیاں دیں،افغانستان کے مسلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اور ان کو اجاگر کرنا جاری رکھیں گے۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کے تحت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفار کا ر نئیر اقبال رانا کی شہارت پر افسوس ہے۔سفارتی اہلکار کی شہادت کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔اس سنگین جرم میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔افغان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی سفارتی عملے کا تحفظ یقینی بنائے۔روسی فیڈریشن کی ڈوما کی اسٹیٹ کمیٹی کے چئیرمین شوسکی پاکستان کے دورے پر ہی۔انہوں نے دورے کے دوران اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ہیں۔یورپی یونین کے پاکستان کے دورے پر وفد نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مزید 7 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے تحت حریت قیادت کو ابھی بھی پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔دو کشمیریوں پرویز اور پروین آہن گر کو رافٹو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

دونوں کشمیریوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے طویل جدوجہد کی۔پہلی مرتبہ کشمیر سے تعلق رکھنے والوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔لندن میں پاکستان مخالف مہم میں استعمال ہونے والے کیب سروس کمپنی نے یہ پوسٹرز اتارے۔ہم امید رکھتے ہیں کہ برطانوی حکومت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور اپنی سرزمین کے دوست ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔ہم نے افغان حکومت سے پرزور انداز میں سفارتی اہلکار کے قتل کا معاملہ اٹھایا۔افغان ناظم الامور کو طلب کر کہ گہری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

افغان حکومت نے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔افغان حکومت نے معاملے پر پیش رفت سے پاکستان کو آگاہ رکھنے کی یقین دھانی کرائی۔افغانستان میں کئی غیر ریاستی عناصر فعال ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کے مقابلے کے لیے انسانی و مالی قربانیاں دیں۔نیٹو سیکرٹری جنرل کے بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ۔نیٹو جنرل کا بیان انسداد دہشت گردی کی کوشیشوں میں مددگار ثابت نہیں ہو گا۔افغانستان کے مسلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت اور ان کو اجاگر کرنا جاری رکھیں گے۔

حالیہ برسوں میں ایران کے ساتھ باہمی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔مسلح افواج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کے دورہ ایران کے دوران ان تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر بھارتی میڈیا نے اپنی وزرات خارجہ کے افسران سے بات کی۔ان افسران نے بھارتی میڈیا کو غلط معلومات فراہم کی۔بھارت کی جانب سے گجرات میں جنگی ہوایی اڈے کی تعمیر ان کی کولڈ اسٹارٹ سٹریٹیجی کا حصہ ہے۔پاکستان نے دہشت گردیبسے نجات کے حصول کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے۔

آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب کے نتایج سب کے سامنے ہیں۔ امریکی سفیر کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے مطالبے پر ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کے تحت تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہے۔آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر کے معاملے پر بھارت کو لیٹر لکھا تھا۔لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات شئیرنہیں کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…