ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ، اہم وزیر نے سر عام بغاوت کر دی، کس جماعت میں شمولیت کا اعلان کر دیا، رائیونڈ میں ہلچل مچ گئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان اپنے تکبر اور غرور کے باعث اللہ کی پکڑ میں آیا، 90فیصدارکان اسمبلی پریشان ہیں ان کاکیابنے گا،اکثرارکان ق لیگ میں واپس جانے کا سوچ رہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کا

متبادل نہیں ان کا نام حدیبیہ اور ماڈل ٹائون کیس میں آچکا ہے، صوبائی وزیر مال محمد عطا مانیکا نے پارٹی چھوڑنے کی تیاری شروع کر دی، بیان نے ن لیگ کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مال محمد عطا مانیکا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان اپنے تکبر اور غرور کے باعث اللہ کی پکڑ میں آیا، 90فیصدارکان اسمبلی پریشان ہیں ان کاکیابنے گا،اکثرارکان ق لیگ میں واپس جانے کا سوچ رہے ہیں۔ عطا مانیکا نے شہباز شریف پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نوازشریف کے بعد شہبازشریف متبادل نہیں ہیں کیونکہ شہبازشریف کا نام حدیبیہ پیپرزمل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میںسامنے آچکاہے۔ صوبائی وزیر مال نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک ارکان اسمبلی کی اکثریت مسلم لیگ ق میں شامل ہوجائے گی جبکہ نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعدسیاسی مخالفین نے مسلم لیگ ن کوتوڑنے اور سیاسی طورپرکمزورکرنے کیلئے بھی کام شروع کردیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…