جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے،بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد سموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائیگی،محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد سموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائیگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بھی

پنجاب، پشاور، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں دھند ٗسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ر ہے گا جبکہ پنجاب میں شدید دھند ٗسموگ جبکہ پشاور اورسکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران موسم اور دھند کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گلگت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اگلے ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے جس سے دھند کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…