منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ٗممنون حسین

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے پاکستان خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کا فطری مرکز ہے جس کی کامیابی کے لیے پاکستان میں بینک آف چائنا کے آپریشن کا افتتاح ایک تاریخی قدم ہے ٗحکومت پاکستان جس کا دل کی گہرائی سے خیرمقدم کرتی ہے۔صدر

مملکت نے یہ بات پاکستان میں بینک آف چائنا کے آپریشنز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے بعدازاں تختی کی نقاب کشائی کرکے بینک کے آپریشنز کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، چین کے قائم مقام سفیر جاؤ جے اون اور بینک آف چائنا کے چیئرمین چن سے کنگ نے بھی خطاب کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ بینک آف چائنا پاک چین اقتصادی راہداری اس تاریخی حقیقت کا اظہار ہے کہ پاکستان اور چین نے اپنی اور اس خطے کی قسمت بدلنے کے لیے جو مشترکہ خواب دیکھا تھا وہ حقیقت کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان پْرجوش سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں وسعت آئے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے جس سے مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کاروباری فضا سازگار ہے اور وطن عزیز کی انتہائی مضبوط اور وسیع کنزیومر مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ انھوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران میں زندگی کے مختلف شعبوں ، خاص طور پر اقتصادی میدان میں ہونے والی ترقی نے ملک میں کاروبار کے کئی نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ مجھے

خوشی ہے کہ اس صورت حال میں چین ہمارے لیے ایک بڑے سرمایہ کار اور شراکت دار کی حیثیت سے ابھرا ہے جو انتہائی مثبت رجحان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے وجود میں آنے کے بعد وطن عزیز میں انفرااسٹرکچر کے شعبے میں شاندار پیشرفت ہورہی ہے۔ کئی نئے ڈیم بن رہے ہیں، توانائی کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر ہورہی ہے، کان کنی کے ذریعے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے، تیل اور گیس کی پائپ لائنیں بچھانے کے علاوہ ٹیکسٹائل پارکس ، سڑکوں اور ریلوے لائنیں بچھانے کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان میں کئی پروجیکٹ منصوبہ بندی کے حتمی مراحل میں ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ بینک آف چائنا کا شمار دنیا کے ممتاز بینکوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں جس کی سرگرمیوں سے وطن عزیز کے بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، بینک آف چائنا کے چیئرمین چن سے کنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین اقتصادی راہداری کے ذریعے پورے خطے کی خوشحالی کے لیے کام کررہے ہیں جبکہ چین کے قائم مقام سفیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔بینک آف چائنا کے چئیرمین چن سے کنگ نے اپنی تقریر کے آخر میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انھوں نے فرمایا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کی

منزل اتحاد کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ پاکستا ن اور چین اقتصادی راہداری کی کامیابی کے لیے ان کی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں۔صدر مملکت نے بینک آف چائنہ کوپاکستان میں باقاعدہ کاروبار شروع کرنے پر مبارک باددی اور توقع کا اظہار کیا کہ دو نوں ممالک کے درمیان یہ بینک روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…