اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اٹک میں میجر طاہر صادق ،ایم پی اے زین الہی،چیئرپرسن ایمان طاہر کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرو / اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں قوم ن لیگ اور زرداری لیگ کا مکمل صفایا کر دے گی ملک میں کچھ لوگ سیاست میں صرف پیسہ ،بنک بیلنس اور بیرون ممالک جائیدادیں بنانے کیلئے آتے ہیں ان کا مقصد صرف عوام کے پیسے کو لوٹنا ہوتا ہے لیکن ایسے لیڈر بھی پیدا ہوتے ہیں جو ملک بناتے ہیں اسکی واضع مثال قائد اعظم محمد علی جناح نے دن رات محنت کر کے ہمیں ایک عظیم ملک دیا

آج پوری قوم ان کو یاد کرتی ہے اگر اللہ نے موقع دیا تو قائد اعظم کے خوابوں کو پورا تحریک انصاف اقتدار میں آکر کریگی ہم اس نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جس میں ہمیں بیرون ممالک سے قرضے نہیں مانگنے پڑیں گے بلکہ جو قرضہ عوام پر موجود ہے اس کو اتاریں گے ہم کسی بھی ملک کے ماتحت نہیں بنیں گے بلکہ ہم نے اپنی قوم کیلئے نئے منصوبے شروع کرینگے اقتدار میں آکر ظلم کے نظام کا خاتمہ کریں گے۔ وہ پیر کو اٹک میں میجر طاہر صادق ،ایم پی اے زین الہی،چیئرپرسن ایمان طاہر کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی،عامر کیانی ،شیخ رشید ،ملک امین اسلم ،قاضی احمد اکبر ،چنگیز خان و دیگر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت موجود تھی تحصیل حضرو سے چنگیز خان ،حاجی اشفاق خان ،اشفاق خان غورغشتی نے بڑی ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ میں شرکت کی جبکہ ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر بھی بڑے قافلے کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے ریلیوں میں چیئرمین ذاکر خان زیدی،قیصر خان ،جمریز خان نے بھی جلسہ گاہ میں شرکت کی لیاقت خان،حافظ عبدلحیی،ملک رفاقت اعوان ،جاوید اقبال،ملک نسیم ،زاہد میر،خان بھائی،نور خان،جہانزیب خان،لالہ الیاس ،ملک آفتاب ،ملک تیمور نواز ،فاضل وردگ،عمران حضروی،قمع زمان خان،شاہین خان،میر افضل خان،

زیب عالم،بابا وحید،عامر خان،قاری رفاقت علی خان،عمر فاروق خان،ڈاکٹر شعیب حمیدی ،گل خان،میاں محمد صفدر،سائیں دلنواز خان، حافظ اجمل نے بھی جلسہ گاہ میں شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ آج ترقی یافتہ ممالک م اس لئے ہم سے آگے ہیں کہ وہاں انسانوں کی قدر ہے تحریک انصاف بھی ان نمائندوں کو آگے لیکر آئے گی جنکا مقصد صرف عوامی خدمت ہو گا 70کی دہائی میں پاکستان میں بڑے بڑے نامور کھلاڑی تھے لیکن ملک کو کامیابی نہیں ملی 80کی دہائی میں کھلاڑی کمزور تھے

لیکن قیادت کی بدولت ہم نے ملک کو ولڈ کپ تھا اسی طرح آج کرکٹ کے کھلاڑی اپنے لئے کھیلتے ہیں ملک کیلئے نہیں آج نواز شریف اور زرداری ملکی و قوم کی دولت لوٹنے کیلئے کٹھ جوڑ کئے ہوئے ہیں اسخاق ڈار کے والد کی ایک سائیکل کی دوکان تھی آج انکے پاس اتنا پیسہ کہا سے آیا جب میں سیاست میں آیا تو میں ان کرپٹ عناصر کو کرپٹ کہتا تھا تو لوگ میرا منہ دیکھتے تھے آج ملک کے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں تو اس لئے کہ ملک میں کرپٹ عناصر برجمان ہیں

لیکن آج ملک کا ہر باشعور نوجوان ان کی کرپشن کو پہچان چکے ہیں خواجہ آصف اسمبلی میں نہیں آتا وہ کہتا پھرتا تھا کہ پانامہ لیکس کو عوام بھول جائے گی وہ یہ سمجھتے رہے کہ ہم تیس سالہ سے عوام کو دوکھا دیتے رہے عوام اس کو بھول جائیں گے اب نواز شریف کہتا ہے کہ عوام ہمارا احتساب عوام کریگی دنیا کا کوئی وزیر یہ نہیں کہتا عوام کا کام ووٹ دینا ہے ڈاکٹر کا کام ہوتا ہے علاج کرنا ان کا احتساب جج کرینگے میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں ایسے ملک کی بنیاد رکھنے جا رہا ہوں

جہاں عوام کے پیسے کو لوٹا نہیں جائے گا بلکہ عوام اپنے پیسہ کا خیال خود رکھیں گے مریم نواز جب عدالت جاتیں ہیں تو ان کی صورت معصوم بن جاتی ہے جیسے ان پر بڑا ظلم ہو رہا ہے لیکن عوام کو یہ بے و قوف نہیں بنا سکتے آج دنیا میں چین ترقی کر رہا ہے کیونکہ اس میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں وہاں کرپشن کرنے والوں کو سزائے موت دی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں کرپشن کرنے والے اپنے آپ کو بے گناہ سمجھتے ہیں پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوئی ہے

لیکن ہمارے ملک میں پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں 50فیصد سے زیادہ کا ٹیکس کی مد میں عوام پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے آج زرداری اور نواز شریف خود کو بچانے کیلئے قانون بنانے میں مصروف ہیں اگر اس طرح کا قانون بنایا گیا تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے عدلیہ کا قصور صرف یہ ہے کہ عدلیہ میرٹ پر فیصلہ کر کے کیوں نکالا کر دیا ہے پہلے نواز شریف عدلیہ کو ڈرا دھمکا کر اپنے فیصلے صادر فرمایا کر تے تھے لیکن آج عدلیہ میرٹ پر فیصلے کر رہی ہے

اگر انہوں نے پھر سے اپنی چوری چھپانے کیلئے عدلیہ پر دباوٗ ڈالا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے اللہ نے موقع دیا تو بتاوٗں کا کہ ملک کیسے ترقی کرتا ہے اللہ نے ہمارے ملک کو ہر نعمت سے نوازا ہے لیکن کرپشن نے ملک کی جڑھیں کھوکھلی کر دی ہیں جرمنی اور جاپان تباہی کا شکار ہوئے لیکن آج ترقی میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے وہاں کی قوم نے ایسے لیڈر پیدا کئے جو ان کے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر گئے ہیں اب ہمارے عوام بھی فیصلہ کریں کے وہ کس وقیادت کو سامنے لائیں گے

ہم نے صوبہ خٰبر پختونخواہ میں جس تنوجوانوں کی بہتر تعلیم ،اداروں کو مضبوط کیا ہے وہاں ایسے منصوبے شروع کئے ہیں جو آنے والی نصلوں کیلئے مفید ثابت ہونگے ہم نے جنگلات اگائے ہیں ن لیگ والوں نے جنگلات کا خاتمہ کیا ہے میجر طاہر صادق ،ایمان طاہر کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں میجر طاہر صادق نے جو فیصلہ کیا ہے اس پر انہیں کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اٹک کے عوام تیاری کریں حکومت کو کہنا ہے کہ جدلی الیکشن کرواوٗ ملک کا حال دیکھیں کیا ہے

دوسری طرف شہباز شریف بھی برطانیہ گیا ہوا ہے یہ بڑے بڑے دعوے کرتے تھے کہ لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے اور کہتے پھرتے تھے کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دینا اب اٹک کے عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے بلکہ آئندہ کے انتخابات کیلئے تیاری کریں چند ماہ رہ گئے ہیں اس موقع پر سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان بھی کرد یا اور عمران خان کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پورا ٹبر کبھی اقتدار میں نہیں آسکتا نواز شریف امیر المومین بنا چاہتا تھا غریبوں کی لوٹی ہوئی دولت کا احتساب پی ٹی آئی اقتدار میں آکر کریگی پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا بوجھ نہ اٹھا سکی پارٹی کو زمین بوس کر دیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی اٹک میں مل بھی جائیں تب بھی اقتدار میں نہیں آسکتیں عمار محمود کیانی ،اور دیگر رہنما وٗں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے تمام روکاوٹیں دور کر کے اٹک میں جلسہ کے قیام کیلئے کوششیں کیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…