پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مریم نوازپنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ،رانا ثناء اللہ نے بڑی خبر سنادی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو پہلی خاتون وزیر اعظم کااعزاز حاصل ہے ،مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کا اعزاز حاصل ہو سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے سوال کا جواب دیا ہے لیکن ابھی تک پارٹی میں کسی بھی سطح پر ایسی کوئی بات زیر غور نہیں آئی ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی یا نواز شریف کی طرف سے

خواجہ آصف کو قطعاً آصف علی زرداری سے رابطہ کرنے یا کرانے کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی ،آصف علی زرداری اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن پھر خود ہی ملک سے نکل گئے ، واپس آنے کے لئے معاملات طے کرکے آئے ہوں اوراس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے میں معاون ہوں گے ، میری اطلاع کے مطابق آصف زرداری نے جو تقریر تھی اس کے بعد نواز شریف نے ان سے ملاقات سے انکار کیا تھا ۔ ایک انٹر ویو میں راناثنا اللہ خان نے کہا کہ ایک وکیل جو خواجہ آصف کے قریبی عزیز ہیں لیکن وہ پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھتے ہیں انہوں نے کیس کیلئے ان کی خدمات حاصل کرنے کی بات کی تو انہوں نے کہا کہ انہیں آصف علی زرداری نے منع کیا ہے ۔ خواجہ آصف نے اس سلسلہ میںآصف زرداری سے بات کرنی تھی کہ انہیں اجازت دیدیں اور انہوں نے خود کہا ہے کہا گر ان سے بات ہوتی تو وہ آگے بھی بات کرتے ۔پارٹی یا نواز شریف کی طرف سے خواجہ آصف کو قطعاً آصف علی زرداری سے رابطہ کرنے یا کرانے کی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی ۔ اگر پیپلز پارٹی والے نواز شریف سے ایک ملاقات نہ ہونے پر بدلہ لینا چاہتے ہیں تو ان کی جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ او ران کی روایات کا اندازہ لگایا جا سکتاہے ۔ رانا ثنا اللہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف علی زرداری اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن خود ہی ملک سے نکل گئے ۔

وہ واپس آئے ہیں تو معاملات طے کر آئے ہوں گے اور اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے میں معاون ہوں گے ۔ انہوں نے اس سوال کہ آصف علی زرداری کس کی زبان بول رہے ہیں کہاکہ اس کیلئے ایک لفظ اسٹیبلشمنٹ بنا ہے ہو سکتا ہے وہ ان کی زبان بول رہے ہوں ۔ انہوں نے ملاقات طے ہونے کے باوجود نواز شریف کی جانب سے آصف زرداری سے ملنے سے انکار کی وجہ بارے سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاس براہ راست کوئی اطلاع نہیں لیکن جو اطلاعات مجھ تک پہنچی ہیں

اس کی وجہ آصف علی زرداری کی وہی تقریر تھی کیونکہ آصف علی زرداری اس طرح کی تقریر کرتے ہیں اور نہ ہی ان کا یہ سٹائل تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی یا پی پی میں سے کوئی بھی ہمیں ٹف ٹائم دینے کی پوزیشن میں نہیں بلکہ ان کے پاس تو کھڑے کرنے کے لئے امیدوار نہیں ہیں ، عمران خان کی گرما گرمی صرف جلسوں تک محدود ہے ،(ن) لیگ2018ء کے انتخابات میں 2013ء سے بہتر نتائج دے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حلقہ بندیوں میں تاخیر ہوئی تو انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے

اور سب کو معلوم ہے کہ اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی ۔ انہوں نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ناصر شیرازی کے اغواء کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب حکومت کے ماتحت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں سے تصدیق کی گئی ہے اور کسی نے بھی انہیں اٹھایا او راس کی تحقیقات جاری ہیں۔ مجھے تویہ علم ہی نہیں کہ ناصر شیرازی نے میرے خلا ف عدالت میں کوئی درخواست دائر کر رکھی ہے کیونکہ مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا ۔ ہمارے اور حکومت کے خلاف ہر روز پٹیشن دائر ہوتی ہے ،میڈیا میں لوگ کس طرح کے بے بنیاد او ربیہودہ الزامات لگاتے ہیں ۔اور کوئی ذمہ داری ڈالنے کے لئے ملا نہیں ہم تو پھر ہیں اس لئے ہمارے اوپر ڈال دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کی کوئی مجبوری نہ ہوئی تو شہباز پنجاب کے عوام کی ہی خدمت کریں گے کیونکہ وہ ڈیزائن ہی پنجاب کے لئے ہوئے ہیں او ران کی قیادت میں پنجاب مزید آگے جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…