اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

افغانستان میں اہم پاکستانی شخصیت کو قتل کردیاگیا،افغان حکومت کا افسوسناک ردعمل

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے پاکستانی قونصل خانے کے ایک اعلی عہدیدار نیئر اقبال رانا کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کردیا ۔ پیر کو کابل میں پاکستانی سفارتی ذرائع نے فون پر این این آئی کو بتایا کہ نیئر اقبال رانا کو پیر کی شام پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے ، دو حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پاکستانی سفارتخانے میں افغان حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے اور انہیں دیگر پاکستانی سفارتکاروں اور عملے کو تحفظ

فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ، حملے کے بعد نیئر اقبال رانا کی میت کو جلال آباد ہسپتال لے جایا گیا ، پاکستانی حکام نے افغان حکام سے قانونی کارروائی جلدی پوری کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ میت کو پاکستان منتقل کیا جائے، کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے افغان حکومت کو مسلسل دھمکیوں سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن سیکیورٹی کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے گئے۔ذرائع کے مطابق نیئر اقبال رانا جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ میں اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کے طور پر کام کررہے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…