ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

گاڑیوں،پلازوں،جائیدادوں اور ہاؤسنگ سکیمز پرٹیکس،ایف بی آر نے ایسا کام شروع کردیا کہ عوام کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بی ٹی بی زون نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردیں۔بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے حال ہی میں براڈننگ آف ٹیکس بیس زونقائم کیا ہے، ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے شہر میں لگژری گاڑیوں،بڑے پلازوں،کمرشل جائیدادوں اورمہنگی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے شہریوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔بی ٹی بی زون نے شہر کے مہنگے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کے

ذرائع آمدن کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے بھی تفصیلات جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔بی ٹی بی زون نے اندرون و بیرون ملک باربار فضائی سفر کرنے والے شہریوں کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلز ادا کرنے کے باوجود ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والیشہریوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں۔ایف بی آرنے ٹیکس دائرہ کار کووسعت دینے کیلئے ٹریکر سسٹم کے ذریعے اکٹھی کی گئی تفصیلات بھی بی ٹی بی زون کو منتقل کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…