اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

آصف زرداری جو لڈو مسلم لیگ (ن) کو کھلاتے تھے وہ دکان بند ہو گئی، زرداری سے ملاقات سے انکار کے وقت نواز شریف کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے؟

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی کے ایجنڈے پر کام نہیں کیا،آصف زرداری جو لڈو مسلم لیگ (ن) کو کھلاتے تھے وہ دوکان بند ہوگئی ،مسلم لیگ (ن) کی تاریخ آمروں کی خدمت گزاری سے بھری پڑی ہے جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوئی۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی کے ایجنڈے پر کام نہیں کیا البتہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخ کسی کے ایجنڈے پر کام کرنے سے بھری پڑی ہے۔

نواز شریف بار بار کسی کے ایجنڈے پر خدمات سرانجام دیتے آرہے ہیں۔ جب نواز شریف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے تب وہ کسی کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے،نوازشریف نے جب آصف زرداری سے ملاقات سے انکار کیاتھا سعد رفیق بتائیں نواز شریف اسوقت کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ایجنڈے پر کام کیا ہے اور ہمیشہ آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوئی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخ آمروں کی خدمت گزاری سے بھری پڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری قوت ہے اور ہمیشہ جمہوری ایجنڈے پر چلتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…