اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف فیصلہ کر چکے، وطن واپس آکر اداروں سے ٹکرائو کی جانب جائیں گے، شاہد خاقان اور شہباز شریف منانے کیلئے گئے ہیں مگر ان کی ایک نہیں چلنی، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ نوا شریف وطن واپسی پر کرینگے۔ڈاکٹر شاہد مسعوداور سلمان غنی کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام
’نیوز بیٹ‘میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف اینکر و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی عادت ہے کہ وہ اپنے فیصلوں سے کسی کو آگاہ نہیں کرتے وہ خاموشی سے فیصلہ کر چکے ہیں وطن واپس آنے گا ، وہ محاذ آرائی کی جانب جائیں گے اور اداروں سے ٹکرائو ہو گا اور اس صورتحال کو وہ کس حد تک برداشت کرتے ہیں یہ آنیوالا وقت ہی بتائے گا۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف دراصل نواز شریف کو منانے کیلئے گئے ہیں اور وہ بعد میں کہیں گے کہ ہم نے منانے کی کوشش کی مگر میاں صاحب نہیںمانے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے بلاول کی پیپلزپارٹی میں حیثیت ہے ویسی شہباز شریف کی ن لیگ میں ہے ۔سینئر صحافی سلمان غنی سے جب پروگرام کی میزبان پارس نے سوال پوچھا کہ کیا3نومبر کو واقعی نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں اور کیا اسمبلی جاتے ہوئے آپ دیکھ رہے ہیں جس پر سلمان غنی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ایک مشاورتی عمل جاری تھا۔گزشتہ ہفتے چند اہم ڈویلپمنٹس ہوئی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہنگامی طور پر لاہور شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچے۔ سلمان غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ن لیگ کی سینئر
قیادت کے درمیان حتمی مشاورت ہو چکی ہے جس کا فیصلہ لندن میں نواز شریف نے کرنا ہے اور شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کا لندن جانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔