پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

21کروڑ باشعور عوام ہر موقع پر یوٹرن لینے والوں کی منفی سیاست سے تنگ آچکے،شہباز شریف

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ 21کروڑ باشعور عوام ہر موقع پر یوٹرن لینے والوں کی منفی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،پاکستان آج اس منزل کی جابب رواں ہے،

جس کا خواب اقبال اور قائداعظم نے دیکھا تھا،عالمی ادارے بھی حکومت کی شفاف پالیسیوں کے معترف ہیں،مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر سلیمضیا نے کہاکہ شہبازشریف نے اپنی محنت کے ساتھ پنجاب کو ایک رول ماڈل صوبہ بنایا ہے،شہبازشریف کی قیادت میں صوبے میں بے مثال ترقیاتی کام ہوا ہے۔ہفتہ کو شہبازشریف سے مسلم لیگ( ن) سندھ کے رہنما سینیٹر سلیم ضیا نے ملاقات کی ، شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں،بعض سیاسی مخالفین نے جھوٹ اوربے بنیاد الزام ترافی کے ریکارڈ بنائے ہیں،21کروڑ باشعور عوام ہر موقع پر یوٹرن لینے والوں کی منفی سیاست سے تنگ آچکے ہیں،پاکستان میں دشنام طرازی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے،عالمی ادارے بھی حکومت کی شفاف پالیسیوں کے معترف ہیں،پاکستان آج اس منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب اقبال اور قائداعظم نے دیکھا تھا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی

بدلتی ہوئی قسمت کو کھوٹا نہیں کرنے دیںگے،اس موقع پر سینیٹر سلیم ضیا نے کہا کہ پنجاب میں آپ کی قیادت میں بے مثال ترقیاتی کام ہوا ہے،آپ نے اپنی محنت کے ساتھ پنجاب کو ایک رول ماڈل صوبہ بنایا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…