جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

اشتعال انگیز تقاریر ٗ بانی ایم کیو ایم سمیت مفروز ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں عدالت نے کیس میں بانی ایم کیوایم سمیت مفرورملزمان کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 25 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ہفتہ کو 22 اگست 2016 کی اشتعال انگیز تقریر، جلا گھیرا اور میڈیا ہائوسز پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان سمیت مقدمات میں نامزد ایم کیوایم لندن کے ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس میں بانی ایم کیوایم سمیت مفرورملزمان کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 25 نومبر تک پیش کرنے کا حکم دیا۔مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر حمید نے بتایا کہ کیس میں از سر نوتفتیش اور تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان اور عینی شاہدین کے بیان کے بعد نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لیے جے آئی ٹی بنانا لازمی ہے ٗجے آئی ٹی کی اجازت جیسے ہی ملے گی اس سے عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 22

اگست کو ایم کیوایم کے بانی نے کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مخالف تقریر کی تھی جس کے بعد جلا گھیرا اور میڈیا ہائوسز پر حملے کیے گئے جبکہ اس کے 2 مقدمات آرٹلری میدان تھانے میں درج کیے گئے اور مقدمات کا چالان پیش کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…