جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ وزیراعظم کون ہو گا، مریم نواز یا شہباز شریف امریکی اخبار کو انٹرویو میں مریم نواز نے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کے خلاف دائرکیے گئے مقدمے سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ، جوانتقامی کارروائیوں اوردباؤمیں لانے کا حربہ ہیں، شہبازشریف میرےہیروہیں، میں اپنی زندگی سے بڑھ کراپنے چچا کوچاہتی ہوں، پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، سب سے پہلے میرے دادا نےمجھے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا، دادا کے بعد

والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کوسراہا، مریم نواز کا امریکی اخبار کو انٹرویو۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نوا شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 120کا ضمنی انتخاب اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ 2018کے عام انتخابات میں بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہونگے۔ شریف خاندان میں اختلافات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، شریف فیملی خاندانی اقدارپربہت فخرمحسوس کرتی ہے۔ وزارت عظمیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کےحامل ہیں، وہ میرےہیروہیں، میں اپنی زندگی سے بڑھ کراپنے چچا کوچاہتی ہوں۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کیلئے کوئی دوڑ شروع ہے یا کسی قسم کی کھینچا تانی کی جا رہی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی سنبھالوں، جیلیں، نااہلی، نظربندیاں،عدالتی مقدمات سب دیکھ لیے، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کل مقدرمیں کیا ہومگر قریبی افراد کہتے ہیں سیاست میں میرا اہم کردارہےاور مجھے عوام میں جانا ہے۔ خاندان میں کردار اور سیاست میں انٹری کے حوالے سے انہوں نے

کہا کہ سب سے پہلے میرے دادا نےمجھے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا، دادا کے بعد والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کوسراہا۔ والد کیساتھ سیاسی امور پر بہترین کوآرڈینیشن موجود ہے ۔ مشورے اور تنقید والد تک پہنچاتی ہوں۔ سیاست اور گھریلو امور کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی چھوٹی میں شادی ہوئی جو کہ اچھا ہی ہوا ۔ اپنا تمام وقت

بچوں پر صرف کیا اور اب بچے بڑے ہو چکے ہیں اور اب میرے پاس اپنے کام کیلئے زیادہ وقت ہے اگر بچے چھوٹے ہوتے تو ایسا نہ کر پاتی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…