پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

’’میں وہیں موجود تھا، عمران خان نے معافی نہیں مانگی‘‘ کل سماعت کے دوران ایسا کیا ہوا کہ الیکشن کمیشن نے جان چھڑوانے میں ہی عافیت جانی، صحافی سب کچھ سامنے لے آیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے رپورٹر صدیق جان نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں معافی نہیں مانگی ، چینلز پر چلنے والی خبر من گھڑت ہے ، عمران خان کی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تحریر جسے معافی نامہ قرار دیاجا رہا ہے وہ ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے لکھ کر دی تھی جسے پڑھ کر

الیکشن کمیشن کے پانچوں ارکان نے اسے کئی بار پڑھا اور کئی بار پڑھنے کے باوجود سوچتے اور دیکھتے رہے کہ ان کے ساتھ ڈاکٹر بابراعوان نے کرکیا دیا ہے۔ صدیق جان لکھتے ہیں کہ ایک سال ہوگیاہےعدالتوں میں کیسزکورکرتے۔لیکن ڈاکٹربابراعوان نے جیسے آج الیکشن کمیشن میں جارحانہ اندازمیں کیس لڑاایسا کبھی کسی وکیل کونہیں دیکھا،ڈاکٹربابراعوان نے آج الیکشن کمیشن میں کیس لڑا نہیں،ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلا ہے۔چاروں طرف کیا خوبصورت چوکے چھکے لگائے۔آج الیکشن کمیشن کولینے کےدینے پڑگئے تھے،عمران خان نے روسٹرم پرآکرمعافی نہیں مانگی تھی،چینلز کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ عمران خان نےمعافی مانگی۔معافی کی تحریرڈاکٹر بابراعوان نے لکھ کردی تھی اور اس میں بھی پانچوں ارکان کئی بار پڑھنے کے باوجود سوچتے اور دیکھتے رہے کہ ان کے ساتھ ڈاکٹر بابراعوان نے کرکیا دیا ہے؟الیکشن کمیشن میں عمران خان نے روسٹرم پرآکراپنےبیان کی وضاحت دی۔ایک باربھی یہ نہیں کہاکہ میں معافی مانگتاہوں۔عمران خان نے جو باتیں پریس کانفرنس میں کیں،اس سے سخت باتیں الیکشن کمیشن کے پانچوں اراکین کے سامنے کیں۔۔ڈاکٹربابراعوان نےآج اپنے دلائل سے الیکشن کمیشن کےپانچوں ارکان کے ہاتھ پائوں باندھ دئیےتھے۔ممبران کوسمجھ نہیں آرہی تھی کہ جائیں توجائیں کہاں؟

 

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…