بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، کس سیاسی جماعت کے ساتھ رابطوں میں ہیں؟ اندر خانے کیا چل رہا ہے؟ حیران کن انکشافات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان ایبٹ آباد اور ہری پورسے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان طلاق کے بعد عملی طور پر سیاست میں آچکی ہیں۔ اور ریحام خان

ایبٹ آباد کے حلقہ این اے سترہ سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) سے رابطے استوار کئے ہوئے ہیں۔ ضلع مانسہرہ کے قصبے بفہ سے تعلق رکھنے والی ریحام خان نے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مانسہرہ کے متعدد دورے کئے۔ جہاں سردار یوسف گروپ جیسے مضبوط گروپ کی موجودگی میں ان کو اپنی ناکام صاف دکھائی دی۔ جس کے بعد ریحام خان نے ہری پور کا رخ اختیار کیا۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے بابرنواز خان سے ملاقات بھی کی۔ تاہم بابر نواز خان سے طویل سیاسی مشاورت کے بعد ریحام خان نے ہری پور سے بھی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا۔ اس دوران ریحام خان کی جانب سے حلقہ پی کے چھیالیس کے گاؤں کوٹنالی میں ایک ترقیاتی منصوبہ شروع کیاگیا۔ جس پرتیزی سے کام جاری ہے۔اور ریحام خان کئی مرتبہ تناول کے دورے بھی کرچکی ہیں۔ ریحام خان کے قریبی ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ریحام خان ایبٹ آباد اورسوات سے بیک وقت الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…