جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

اسحاق ڈار کی جانب سے عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست خارج

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار پر عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست خارج کردی ، وزیرخزانہ کے وکیل نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کی جانب سے عائد فرد جرم معطل کرنے کی درخواست دائر کی تھی،

جس پرجسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔درخواست میں وزیر خزانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احتساب عدالت کی جانب سے عائد فرد جرم کو معطل کیا جائے، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ہے۔درخواست مسترد ہونے کے بعد وکیل اسحاق ڈار نے کہا

کہ وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ، واضح رہے کہ ہائی کورٹ اس سے قبل بھی اسحاق ڈار کی ایک درخواست خارج کرچکی ہے۔واضح رہے کہ ستائیس ستمبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پرآمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…