اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

26 اکتوبر کو چھٹی کا اعلان کر دیاگیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دن پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں بڑے انتخابی معرکے این اے 4 کے لیے پولنگ 26 اکتوبر کو ہو گی ، ضلعی انتظامیہ نے 26 اکتوبر کو پشاور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پر ضمنی انتخاب میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں جہاں ملک کی تقریباً سب ہی بڑی جماعتوں

نے نہ صرف اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں بلکہ اس نشست کے لیے انتخابی مہم بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔یہ نشست صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک منحرف رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 26 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب میں اس نشست کے لیے گلزار خان کے صاحبزادے اسد گلزار میدان میں ہیں لیکن وہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔حلقے میں پولنگ 26 اکتوبر کو ہوگی جس کے لیے تحریکِ انصاف نے ارباب امیر زیب کو میدان میں اتارا ہے۔وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ناصر موسیٰ زئی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ کے امیدوار کو جمعیت علمائے اسلام (ف) اور آفتاب شیرپاؤ کی قومی وطن پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔صوبے کی سابق حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی بھی حلقہ این اے 4 کے اس مقابلے میں شریک ہے اور اس نے صوبائی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر خوش دل خان کو میدان میں اتارا ہے۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ صوبے کے حکمران اتحاد میں شامل جماعت اسلامی نے بھی ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے۔حالیہ ہفتوں میں تقریباً سب ہی بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اس حلقے کے انتخاب کے لیے انتخابی جلسے منعقد کر چکی ہے اور اتوار کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی یہاں ایک جلسے سے خطاب کیا۔ اس

نشست پر کامیابی کے لیے ہر جماعت بھرپور مقابلہ کرے گی کیونکہ اسے آئندہ عام انتخابات کے لیے کسی حد تک ووٹر کے رجحان کا بھی پتا چلے گا۔مزید برآں اس ضمنی انتخاب میں حال ہی میں معرضِ وجود میں آنے والی ملی مسلم لیگ اور تحریکِ لبیک کے

حمایت یافتہ امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ان جماعتوں کو بنیاد پرست حلقوں کی حمایت حاصل ہے اور ان کے حامی امیدواروں نے گزشتہ ماہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…