جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جوڈیشل اکیڈمی میں شہریوں کا داخلہ نہ روکنے کا حکم ‘ انتظامیہ آئندہ ایسی حرکتوں سے باز رہے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئندہ کسی کو جوڈیشل اکیڈمی میں داخلے سے نہ روکا جائے‘ انتظامیہ آئندہ ایسی حرکتوں سے باز رہے۔ جمعرات کو سلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر رینجرز کی جانب سے وکلا، میڈیا اور حکومتی نمائندوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روکنے کے معاملے پر

درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ 2 اکتوبر کو ہمیں جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روکا گیا، ہم مختلف مقدمات میں پیش ہونے کے لیے عدالت جاتے ہیں، آئندہ سماعتوں پر ہمیں کسی بھی عدالت میں جانے سے نہ روکا جائے جب کہ عدالت کے اندر اور عدالت کے باہر قانون کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ رینجرز نے کس کے حکم پر وکلا، صحافیوں اور حکومتی

نمائندوں کو روکا، عدالت اور وکلا کے وقار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، انتظامیہ آئندہ ایسی حرکتوں سے باز رہے اور جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے لئے آنے والوں کو سہولتیں فراہم کریں۔واضح رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر وزیرداخلہ احسن اقبال اور وزیر مملکت طلال چودھری سمیت وفاقی وزرا اور وفاقی کابینہ کے کئی ارکان کو رینجرز نے عدالت میں داخلے سے روک دیا تاہم بعد ازاں یہ پابندی اٹھالی گئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…