جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

میٹروبس سروس بندکرنے کا اعلان

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوم عاشورہ کے موقع پر اتوار کو راولپنڈی ،اسلام آبادمیٹروبس سروس بندرہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوم عاشورکے موقع پرمیٹروبس انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس بندرکھنے کافیصلہ کیاہے ،میٹروبس سروس بندرکھنے کافیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیاگیا۔راولپنڈی میں یوم عاشورہ کے موقع پرموبائل سروس بھی بندرہے گی جبکہ اسلام آبادمیں موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں اتوار  کو یوم عاشور پر بھی موبائل فون سروس صبح 8 سے رات12 بجے تک بند رہے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں 9 اور 10محرم کو مکمل، جبکہ 8 محرم کو صرف جلوس کے راستوں اور حساس مقامات انچولی، کھارادر، گلستان جوہر میں موبائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے ان مقامات کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں موبائل فون سروس بند کر ا دی۔ پیشگی اطلاع کے بغیر موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق 9 محرم اور اتوار 10 محرم الحرام کو بھی صوبے بھر میں موبائل فون سروس صبح 8 سے رات 12بجے تک معطل رکھی جائے گی۔ دوسری جانب محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے کراچی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، جبکہ صوبے میں دو ماہ کیلئے اسلحہ کی نمائش اور فورسز کی گاڑیوں سے مماثلت رکھنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، مختلف علاقوں میں سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔ 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس نشترپارک سے نکالے جائیں گے، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…