اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ محمود قریشی کی بطور اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ، تحریک انصاف میں دراڑیں، جہانگیر ترین کی قیادت میں دھڑا سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی کو مسترد کر دیا ہے اور تحریک انصاف میں دراڑیں سامنے آنے لگ گئی ہیں۔
ممبران قومی اسمبلی کا موقف ہے کہ پارلیمانی پارٹی میں عمران خان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ ہوا تھا تو پھر شاہ محمود قر یشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا تاثر کیوں دیا گیا۔ اس معاملے پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء جہانگیر ترین بھی ان ممبران قومی اسمبلی کے ہم خیال نظر آتے ہیں۔تحریک انصاف میں بڑے اور واضح اختلافات اور دراڑ سامنے آنے پر اسد عمر بھی میدا ن میں آچکے ہیں اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔