ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں متعین تھائی لینڈ کے سفیر کا کھیوڑہ میں نمک کی کانوں کا دورہ

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان میں متعین تھائی لینڈ کے سفیر سوچارٹ لینگ سینگ تھانگ نے کھیوڑہ میں نمک کی کانوں کا دورہ کیا ۔ اس دورے کا اہتمام منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ، چوہدری عبدالغفور خان کی ہدایت پر کیا گیا جنہوں نے سفیر کو کان آمد پر خوش آمدید کیا۔ چوہدی عبدالغفور نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیاحت کو پھلتا پُھولتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔

پاکستان میں موجود کھیوڑہ سالٹ مائینز اور بدھ مت کے مقامات تھائی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کی جائے اس کے علاوہ تھائی کھانوں کو پاکستان میں متعارف کروایا جائے جو اپنے ذائقے اور منفرد اجزا کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ تھائی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں بدھ مت کی بے شمار مقدس مقاما ت موجود ہیں لیکن صرف یہی نہیں بلکہ سیاحوں کی دلچسپی کے ان گنت مقاما ت پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ کھیوڑہ نمک کی کان حقیقی طور پر دنیا کے عجائبات میں شامل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ حکومتِ پاکستان اس عظیم اثاثے کی مناسب دیکھ بھال کر رہی ہے۔ سلسلہ کوہ نمک میں واقع کھیوڑہ اسلام آباد سے قریباََ دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع جہلم میں واقع ہے۔ جسے ہر سال ڈھائی لاکھ سے زیادہ سیاح دیکھنے آتے ہیں۔ کان کی سالانہ پیداوار ساڑھے تین لاکھ ٹن ہے اور اس کی دیکھ بھال پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کر رہی ہے۔ سیاحوں کی سہولیات کے لیئے ریل کی پٹڑی بچھائی گئی ہے۔ ہر ہفتہ وار چھٹی میں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات گروپ کی صورت میں کان کا دورہ کرتے ہیں۔ کان میں موجود دو سو پینتالیس فٹ اونچا اسمبلی ہال ، شیش محل ، نمک کی اینٹوں سے بنے مینار پاکستان اور مسجد سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔ کان کے اندر درجہ حرارت سالہاسال اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔ دمہ اور سانس کی امراض کے لیئے یہاں ہسپتال بھی بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…