پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پرویزمشرف کو بچانے کیلئے فوج نے حکومت کوکیا پیغام دیا؟سعد رفیق نے نیا تنازعہ کھڑا کرد یا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کبھی بطور ادارہ اور کبھی انفرادی طور پر خرابیوں میں ملوث رہی ہے، آرمی چیف اچھے سولجر ہیں چند افراد کی وجہ سے ادارے کو ملوث نہیں کرسکتے،مریم نواز کا وقت آئے گا تو ان کو پارٹی قیادت مل سکتی ہے، ،پیپلزپارٹی کی طرح نہیں کہ زرداری صاحب کی موجودگی میں نوخیز بچے کو قیادت دے دی جائے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ جو حملہ ہم پر ہوا ہے اسے جذب کرگئے ہیں اور تدبر سے باہر نکلیں گے۔ ادارے نہیں لیکن جو افراد ملوث ہیں انکا ابھی نام نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کو جتنا روک سکتے تھے روکا لیکن جب لڑائی دیکھی تو جانے دیا۔سعد رفیق نے بتایا کہ اس وقت کی عسکری قیادت نے کہا کہ مسائل ہو رہے ہیں اس لئے پرویز مشرف کو بھیج دیں ۔ ا س سوال کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں آپ کو مشرف کو بھیجنا پڑا؟ جس پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کوئی جذباتی بچے ہیں جو باکسنگ رنگ میں اتر کر لڑائی کرتے۔ جتنی جمہوریت ہے اتنی ہی مضبوط ہماری حکومت بھی ہے۔لاہور ضمنی انتخاب میں ہمارے لوگوں کو بلاوجہ اٹھایا گیا جس پر وزیرداخلہ اور متعلقہ فورم کو شکایت کی۔ چار گھنٹے آر او نے رزلٹ نہ دیا تو ایسا لگا کہ نتائج کہیں اور سے ہو کر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ کتنے ہوں گے یہ فوج اور رینجرز کا کام نہیں ۔ایک سوال پر سعد رفیق نے کہا کہ مریم نواز کا وقت آئے گا تو ان کو پارٹی قیادت مل سکتی ہے ،پیپلزپارٹی کی طرح نہیں کہ زرداری صاحب کی موجودگی میں نوخیز بچے کو قیادت دے دی جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…