جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے سماجی و اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہو گا،ممنون حسین

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہو گا اورتعلیم کے شعبے میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کا خوش دلی سے خیر مقدم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہی جس نے سینیٹر کامران مائیکل کی معیت میں ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔وفد میں غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں

کے سربراہان شامل تھے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ تعلیم انسانی صلاحیتوں میں اضافے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور موجودہ حکومت سوشیو اکنامک شعبے میں ترقی کے لیے بہت محنت کر رہی ہے۔ انھوں نے وفد کو بتایا کہ حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم اور وزیر اعظم فیس واپسی پروگرام جیسے منصوبے شامل ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں یونیورسٹیوں کا اہم کردار ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے ، سرمایہ کاری کے لیے بہترین ماحول موجودہے اورپاکستان ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کاکھلے دل سے خیرمقدم کرے گا۔صدر ممنون حسین نے وفد کی جانب سے روات میں پنجاب حکومت کے اشتراک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور تعلیمی منصوبوں کے قیام کے سلسلے میں غیرملکی وفد کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے غریب طبقات کی بہتری کے لیے ان کی جدوجہد مستحسن ہے۔ صدر مملکت نے پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم میں رفاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ونٹر اولمپکس میں ضرور حصہ لے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…