ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’کلثوم نواز کا کتا‘‘ مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے معافی مانگ لی!!

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹ پر سخت تنقید اور طنز کے بعد وضاحتی ٹویٹ میں معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے این اے ایک سو بیس کے الیکشن کے حوالے سے اپنی امیدوار کی محبت میں بغیر سوچے سمجھے ٹوئٹ داغ دیا۔حنا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چاہے کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا،

ہم انہی کوووٹ دیں گے، جس پر اپنے ووٹرز کی تذلیل پر مبنی اس ٹوئٹ پر ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جس کے بعد اپنے وضاحتی ٹوئٹ اور معافی نامے میں حنا پرویز بٹ نے اس انٹرویو کی کلپ فارورڈ کی، جس کو سن کر انہوں نے یہ جملہ اپنی ٹوئٹ پر لکھا تھا۔عوام کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے ووٹرز کی عزت کرنے کے ساتھ ساتھ بول کر نہیں بلکہ سوچ کر بولیں تو ان کو شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے میاں نواز شریف کو تاریخ اسلام کے ایک بد ترین کافر سے ملا دیاتھا۔اسلامی تاریخ سے نا بلد وزیر مملکت عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے اکائونٹ سے میاں نواز شریف کی تصویر کے ہمراہ ایک شعر لکھا ہے جو کہ درج ذیل ہے۔ پہلے للکار رہے تھے کہ کہاں ہے مرحب جب وہ میدان میں آیا تو بُرا مان گئے واضح رہے کہ ’’مرحب ‘‘ کا شمار اسلام کے بد ترین دشمنوں میں ہوتا ہے اور جنگ خیبر کے موقع پر حضرت علیؓ نے اس بد بخت کو واصل جہنم کیا تھا۔ عابد شیر علی نے اسلامی تایخ سے نا آشنائی کی وجہ سے میاں نواز شریف کو ’’مرحب ‘‘ یعنی تاریخ کا بد ترین کافر قرار دیدیا ہے، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام الناس میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہےاور اس بات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ایسے لوگ جو اسلامی تاریخ سے نا بلد اور دشمنان اسلام کو ہیرو کے طور پر پیش کر رہے ہیں وہ ہمارے رہنما کیسے ہو سکتے ہیں؟

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…