کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) خلا سے پاکستان کس طرح نظر آتا ہے ناسا نے ملک کے مختلف حصوں کی تصاویر جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق ناسا کی جانب سے دنیا کے مختلف حصوں کی تصاویر جاری کی گئیں جو آپ نے دیکھیں ہوں گی تاہم اس بار انتظامیہ نے خلا سے
بنائی جانے والی پاکستان کے مختلف حصوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔پاک بھارت سرحد،ناسا کی جانب سے پہلی تصویر پاک بھارت سرحد کی جاری کی گئی ہے جس میں اورنج لائن سرحد کی نشاندہی کررہی ہے۔شہر کراچی کی تصویر،دوسری تصویر شہر کراچی کی جاری کی گئی ہے جس دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ کراچی واقعی روشنیوں کا شہر ہے کیونکہ خلاء سے لی جانے والی شہر قائد کی تصویر میں روشنی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔مڈل ایسٹ کے نقشے پر پاکستان کیسے نظر آتا ہے،ناسا کی تیسری تصویر مڈل ایسٹ کے وسط کی جاری کی گئی ہے جس میں بائیں ہاتھ کی جانب پاکستان ہے اور اس میں کراچی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پاک بھارت بارڈر بھی نظر آرہی ہے۔خلا سے نظر آنے والے پاکستان کے مختلف شہر،چوتھی تصویر میں پاکستان کے کے مختلف شہروں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ناسا نے پانچویں تصویرشمالی علاقوں کی جاری کی ہے جس میں پہاڑی علاقے برفباری سے مکمل ڈھکے ہوئے ہیں۔