پشاور(این این آئی)پشاور میں پنجاب موبائل ہیلتھ یونٹس کی اطلاع دیے بغیرنقل حرکت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔۔ بغیر اطلاع ہیلتھ یونٹ کی حرکت سیکورٹی خدشات بن سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ بغیراطلاع دیے پنجاب موبائل ہیلتھ یونٹ کی نقل و حرکت امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موبائل ہیلتھ یونٹ فوکل پرسن کو اطلاع دیے بغیرشہر کے مختلف علاقوں میں مومنٹ کررہی ہے۔ جوکہ پنچاب کے وزیر صحت کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں یقین دہانی کیخلاف ہے۔ اجلاس میں طے ہو ا تھا کہ متعلقہ ہیلتھ یونٹس ہیلتھ ڈایریکٹو ریٹ کے ماتحت کام کرے گی ۔