بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑی کی ٹکرسے بچے کی ہلاکت،چودھری پرویزالٰہی شدید مشتعل، نوازشریف کو کھری کھری سنادیں

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف عوام کو عدلیہ اور فوج کیخلاف اکسانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، اپنی مرضی کے انصاف اور مدد کیلئے عوام عوام پکارنے والوں کے قافلہ نے معصوم لڑکے کو کچل دینے کے بعد مڑ کر بھی نہیں دیکھا اور نہایت بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے طبی امداد دینے کی بھی زحمت نہیں کی جبکہ قافلہ میں موبائل ہسپتال اور ایمبولینسیں بھی شامل تھیں

بلکہ جب اس کے گھر والوں نے احتجاج شروع کیا اور انصاف کیلئے دہائی دی تو پولیس کو بھیج دیا انہیں بھی انصاف ملنا چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پہلے کی طرح تیسری بار بھی اپنی برطرفی کیلئے ٹکر مارنے کے وہ خود ذمہ دار ہیں، سپریم کورٹ میں نہ ان کی چوری پکڑی جاتی نہ نااہل قرار دئیے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کو قومی اداروں کے خلاف گمراہ نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پاکستان اور قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مضبوط عدلیہ اور فوج ضروری ہیں اس لیے وہ کسی کو ان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فاضل ججوں نے فیصلہ سے کسی کی تذلیل نہیں کی، نوازشریف صرف آئندہ کیسز سے خوفزدہ ہو کر چیخ و پکار کر رہے ہیں انہیں چوری کرتے ہوئے 20 کروڑ عوام کی عزت کا خیال نہیں آیا، اقتدار کے تکبر میں ٹکر مارنا ان کی عادت ہے، وہ پہلے دو بار بھی اپنی برطرفی کے خود ذمہ دار ہیں، عوام کو اکسانے اور ان سے مدد مانگتے ہوئے انہیں یہ تو سوچنا چاہئے کہ انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا ہے جو وہ ان کا ساتھ دیں گے وہ ماضی میں بھی صدر مملکت اور پاک فوج کے سربراہوں کوٹکر مار کر اپنا ہی سر پھوڑتے رہے ہیں، مینڈیٹ مینڈیٹ اور عوام عوام پکارنے سے ان کی نااہلی ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں بلکہ دونوں بھائی کرپشن کے علاوہ 302 جیسے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں جس میں ان کو سزا یقینی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…