اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی طیاروں کی خوفناک گھن گرج سے اسلام آباد کی فضائوں میں خوف کی فضا ، لوگ خوف کے مارے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی فضائوں میں اس وقت ائیر فورس کے جنگی طیاروں کی پروازیں
جاری ہیں ،F16اور F17کی خوفناک آوازوں نے فضا میں ایک رعب طاری کر رکھا ہے اور لوگ خوف کی وجہ سے گھروں سے باہر نکل نکل کر طیاروں کو دیکھ رہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیاروں کی یہ پروازیں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں کی جارہی ہیں ۔